Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کیلئے خدیجہ شاہ کا امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

جب تک دُہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مہر النساء کو نمائندہ مقرر کرتی ہوں، خدیجہ شاہ
شائع 31 جولائ 2024 11:34pm

معروف پاکستانی نژاد امریکی فیشن ڈیزائنز اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ خدیجہ شاہ نے دُہری شہریت چھوڑنے تک مہر النسا سجاد کو اپنا نمائندہ مقرر کردیا۔

خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے رہنما اور زندگی کے ہیرو عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ان کی پارٹی کی نمائندہ بنوں اور عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاؤں، میں مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر رہی ہوں۔

نامزد رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ جب تک میری دُہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک مہر النساء کو نمائندہ مقرر کرتی ہوں، جو میری دوست یا رشتہ دار نہیں، میں نے بہت سوچ سمجھ کر انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے وہ آکسفورڈ کی تعلیم یافتہ ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ مہر النساء ویسی ہی خاتون ہیں جیسی کہ میں پاکستان کی ہر خاتون کو دیکھنا چاہتی ہوں، جو آکسفورڈ یونیورسٹی میں نائب صدرکے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور میری طرح حقیقی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

عمران خان نے خدیجہ شاہ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا تھا، مہر النسا سجاد دُہری شہریت ترک کرنے تک خدیجہ شاہ کی نمائندگی کریں گی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)