Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پیٹرول اور ڈیزل پر بڑا ریلیف دے دیا گیا، قیمتوں میں کمی

وزیراعظم نے اوگرا کی سمری منظور کرلی
اپ ڈیٹ 01 اگست 2024 09:06am

حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

اوگرا نے وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کمی کی تجویز دی گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ 2.63 روپے اضافے کا امکان

وزیراعظم نے اوگرا کی سمری منظور کرلی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275.60 روپے سے تبدیل ہوکر 269.43، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283.63 سے تبدیل ہوکر 272.77 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 183.71 سے تبدیل ہوکر 177.39 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 166.25 سے تبدیل ہوکر 160.53 روپے ہو گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 دن کیلئے ہوگا۔

نیپرا نے تمام تقسیم کار کمپنیوں سے زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت طلب کرلی

سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گھریلو صارفین کی قیمتوں کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

petrol price

Petroleum products

petroleum prices

petrol price hike