Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ملاقات کی اجازت مانگنے والے برطانوی صحافی کو گھر سے اٹھا کر ملک بدر کردیا گیا

چارلس گلاس امریکی نژاد برطانوی صحافی ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں
شائع 31 جولائ 2024 10:55pm

عمران خان سے ملاقات کی اجازت مانگنے والے برطانوی صحافی کو گھر سے اٹھا کر ملک بدر کردیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمرا ن خان سےجیل میں ملاقات کی درخوا ست دینے والے امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی صحافی چارلس گلاس کو اسلام آباد میں واقع ایک گھر سے اٹھا کر ایئرپورٹ واپس بھیج دیا گیا۔

امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پاکستان آئے تھے، چارلس گلاس امریکی نژاد برطانوی صحافی ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں۔

British

Journalists

IMRAN KHAN Adiyala Jail