Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی ہدایت

پاور ڈویژن نےتمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیئے ،اعلامیہ
شائع 31 جولائ 2024 10:39pm

وزیراعظم نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔

اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن نےتمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کواحکامات جاری کردیئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پش نظر ہدایات جاری کیں ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

electricity bill

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)