Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے اسرائیلی ترجمان کا پہلا بیان آگیا

تفصیلی بیان کون جاری کرے گا، ترجمان نے بتا دیا
شائع 31 جولائ 2024 09:34pm

اسرائیل کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کئے جانے کے کئی گھنٹے بعد اسرائیلی حکومت کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں سے گفتگو میں اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

جب اسرائیل نے فلسطینی کمانڈر کو ’ٹوتھ پیسٹ‘ سے قتل کیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ اس حوالے سے میرے پاس اس وقت کوئی معلومات نہیں ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ اُسی وقت ختم ہوگی جب حماس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایران نے قُم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار ہے۔

اسرائیلی ترجمان نے اعتراف کیا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما فواد شکری کو نشانہ بنایا ہے۔

’ہنیہ کی شہادت کا بدلہ فرض ہے، سخت سزا کی بنیاد فراہم کردی‘، اسرائیلی کارروائی پر چین، روس اور مسلم دنیا کا سخت ردعمل

واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کو آج علی الصبح تہران میں اُس وقت میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری سے فارغ ہو کر اپنی مختص رہائش گاہ میں آرام کر رہے تھے۔

Ismail Haniyeh

ISRAELI MISSILE ATTACK

ISRAELI REACTION

reaction on ismail haniyeh

Ismail Haniyeh Killed