ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے نازیبا ویڈیوز پر سائبر کرائم میں درخواست دیدی
ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف لاہورسائبر کرائم میں درخواست دے دی۔
درخواست میں خلیل الرحمن قمرنےموقف اختیارکیا کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں اوربلیک میل کرکے رقم بٹوری۔ ملزمان نے رقم دینے سے انکار پرنازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کردیں۔ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اس لئے کارروائی کی جائے۔
سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوچکی ہے ۔جلد تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ خلیل الرحمن قمرکو 15 جولائی کو ہنی ٹریپ میں لا کر لڑکی سمیت 12 ملزمان نےاغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان پہلے پکڑے گئے تھے لیکن 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج ہوا۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں بڑی پیشرفت
خلیل الرحمن قمرکو بلیک میل کرنے والے مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا اور 29 جولائی کو ڈرامہ نگارکی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔
Comments are closed on this story.