Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر جانے والے شخص پر پُراسرار چیز کا حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

آدمی گر کر بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل ہونا پڑا، ریڈٹ صارف کا دعویٰ
شائع 31 جولائ 2024 08:35pm
تصویر بشکریہ: دی سن ویب سائٹ
تصویر بشکریہ: دی سن ویب سائٹ

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اکثر ایسی چیزیں نظر آجاتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ آخر وہ تھا کیا؟

ایک ایسی ہی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پراسرار اڑتی ہوئی چیز کو تیزی سے گرزتے دیکھا گیا جو سیدھا ایک شخص کے پیچھے جا کر ٹکراتی ہے اور وہ اسی وقت گھر کے دروازے پر گر کر بے ہوش ہوجاتا ہے۔ اور وہ چیز بھی اچانک غائب ہوجاتی ہے۔

آسمان پر چاند کے قریب پراسرار روشنی دیکھ کر لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں ایک گولہ نما اڑتی ہوئی چیز ایک شخص کی پیٹھ پر جا کر ٹکراتی ہے اور وہ موقع پر ایسا بے ہوش ہوجاتا ہے جیسے کشتی کے مقابلے میں کھلاڑی مکا کھار کر بے ہوش ہوجاتا ہے۔ اس شخص کی مدد کو فوراً دو لوگ (مرد و خاتون) پہنچ جاتے ہیں۔

دی سن ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو کولمبیا کی ہے جو کہ 21 جولائی کو انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھی، ایک صارف کی جانب سے ریڈٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔

فوٹیج پوسٹ کرنے والے Reddit صارف نے کہا کہ پراسرار حملے کا نشانہ بننے والا شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

bizarre moment

mysterious ‘fast moving orb

cctv footage viral