اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایران نے قُم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا
ایران کے دارالحکومت تہران میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے۔
اسماعیل ہانیہ کون تھے اور اسرائیل حماس کے رہنما سے کیوں خوفزدہ رہتا تھا؟
ایران نے قُم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔ ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اب تہران کا فرض ہے۔
اس سے قبل 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.