سوشل میڈیا پر وائرل ’خان سر‘ کے کوچنگ سینٹر کو بھارت میں سیل کردیا گیا
بھارت کے شہر پٹنہ میں واقع خان سر کوچنگ سینٹر میں بڑی خامیاں پائی گئیں جس کے باعث اسے سیل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹنہ کی ضلع انتظامیہ نے کوچنگ سینٹر میں جانچ پڑتال کے بعد خان جی ایس کوچنگ کو بند کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کوچنگ سینٹر کے باہر نوٹس بھی چسپاں کیا گیا ہے جس میں کوچنگ کو آج بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب طلبہ کلاس کے لیے کوچنگ سینٹر پہنچے تو انہیں اس بات کا علم ہوا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں خان سر کو بھی نوٹس دیا جائے گا۔
صلع انتظامیہ کے مطابق کوچنگ انسٹیٹیوٹ میں وینٹیلیشن کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے۔ اندرونی اور خارجی راستے کے انتظامات بھی ٹھیک نہیں۔ علاوہ بیٹھنے کے انتظامات اور بلڈنگ بائی لاز پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی تحقیقات میں ان کمیوں کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بہار کوچنگ ریگولیشن ایکٹ پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خان سر نے تحقیقاتی ٹیم کو کوچنک کی ناقص انتظامی صورتحال کو ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور ضلع انتظامیہ کو اگلے ایک سے دو روز میں نوٹس کا جواب بھیجیں گی۔
اس سے قبل دہلی میں کیثر المنزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں قائم ایک کوچنگ سینٹر میں بارش کا پانی بھر جانے سے تین طالبہ جس کے بعد پٹنہ انتظامیہ ایکشن موڈ میں ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے خان جی ایس ریسرچ سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں خان جی ایس سنٹر میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
Comments are closed on this story.