Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ٹیلی گرام بانی کے 100 بچوں کا باپ ہونے پر ایلون مسک بھی حیران

سی ای او پاول ڈوروف کو ٹیسلا سربراہ نے چنگیز خان قرار دے دیا
شائع 31 جولائ 2024 06:16pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کا ٹیلی گرام کے شریک بانی اور سی ای او پاول ڈوروف کے ”100 حیاتیاتی بچوں“ کے انکشاف پر اپنا رد عمل ظاہر کر دیا۔

گزشتہ روز ٹیلی گرام کے سی ای او کی جانب سے یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2024 تک ان کے فراہم کیے جانے والے نطفے نے 12 ممالک میں سو سے زائد جوڑوں کو بچے پیدا کرنے میں مدد فراہم کی۔

ٹیلی گرام سی ای او کا 100 سے زائد بچوں کا باپ ہونے کا دعویٰ

جس پر ایلون مسک بھی حیران ہوئے اور انہوں نے ٹیلی گرام سی ای او پاول ڈوروف کے بیان پر رد عمل ظاہر کیا۔

پاول ڈوروف کا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آٹزم کیپٹل نامی صارف کی جانب سے پوسٹ کیا گیا جس پر اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ان کے انکشاف پر مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’روکی نمبر اور انہوں نے اپنے تبصرے میں ’چنگیز خان‘ کا نام استعمال کیا۔

کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ منگول جنگجو چنگیز خان کے بے شمار بچے تھے۔ جن کیدرست تعداد آج تک کسی کو معلوم نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ خود ایلون مسک کے بھی تین خاتون سے 12 بچے ہیں۔

Elon Musk

telegram CEO

100 Biological Kids

Pavel Durov's