بھاری قرض کی ادائیگی، پاکستان کی مالی پوزیشن پر دباؤ رہے گا، اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ
عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔
اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم کی سطح پر برقرار رہے گی، پاکستان کاغیرملکی امدادپرانحصاربہت زیادہ ہے۔ سیاسی خطرات، مہنگائی کی بلند شرح اصلاحات اور معاشی صورتحال کے لیے خطرہ ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمزور سیاسی صورتحال کی وجہ سے سیاسی غیر یقینی زیادہ رہے گی، سماجی بےچینی سےآئی ایم ایف پروگرام پرعمل درآمدمشکل ہوگا، دوسال میں سیاسی ہلچل معاشی اصلاحات میں رکاوٹ بنے گئی ، اگر بیرونی اشاریے کمزور ہوں تو پاکستان کی ریٹنگ کم ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ بھاری قرض کی ادائیگی سےپاکستان کی مالی پوزیشن پردباؤرہے گا غیرملکی زرمبادلہ کی صورتحال کا انحصارپائیدار مدد اور رول اوور کی سہولت پر منحصر ہے، غیر یقینی سیاسی صورتحال سے پالیسی سازی اور مہنگائی کی بلندشرح سے سخت مانیٹری پالیسی پراثرپڑےگا۔ جبکہ اگلےسال میں پاکستان کی آمدن کا45فیصدسےزیادہ سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا۔
Comments are closed on this story.