Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ : عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی

عالیہ حمزہ کی کچھ دیر میں رہائی متوقع، سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی
شائع 31 جولائ 2024 05:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، کچھ دیر بعد رہائی کا امکان ہے۔

جج جاوید اقبال نے عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

عالیہ حمزہ کی کچھ دیر میں رہائی متوقع ہے تاہم سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل بھی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہوتی رہی ہے تاہم پولیس کی جانب سے انھیں کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)