Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’برزخ‘ میں ہم جنس پرست مناظر دکھائے جانے پر ماریہ بی کا عدالت جانے کا اعلان

تمام لوگ اس ویب سیریز کے خلاف عدالت جائیں گے، فیشن ڈیزائنر کا بیان
شائع 31 جولائ 2024 05:27pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ویب سیریز ’برزخ‘ کو جہاں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے وہیں اس فلم کو مشہور پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ماریہ بھی نے ویب سیریز کے ہدایتکار عاصم عباسی کو آڑے ہاتھوں لیا کیونکہ ان کی فلم میں ہم جنس پرستی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ویب سیریز برزخ، روح کی داستان

ماریہ بی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں ہدایتکار عاصم عباسی سے متعلق لکھا کہ ہم آپ کے اس ایجنڈے کے عادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنے بچوں کے ذہنوں میں یہ گندگی پھیلنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیریز میں خدا کے عذاب کا شکار بننے والی قومِ لوط کے سب سے حرام کام اور بڑے گناہ جیسے زنا، فحاشی اور ہم جنس پرستی کو بے شرمی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

ماریہ بی کا کہنا تھا کہ برزخ کی ٹیم نے چند کروڑ کی خاطر پاکستانی کے 25 کروڑ عوام کے جذبات سے کھیلا ہے اور انہیں شرمندہ کرتے ہوئے ان کے دلوں کو توڑا ہے، لیکن آپ کو بتاتی چلوں کہ آپ کا یہ ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔

شوبز انڈسٹری کی فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ اس ویب سیریز کے خلاف پاکستانی عوام اور تمام والدین ایک ہوکر اپنی آواز بُلند کریں گے اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں گے۔

فیشن ڈیزائنر نے مزید کہا کہ فلم میں دکھائے جانے والے فحش مناظر کے خلاف عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

واضح رہے دوسری جانب اس ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی فلم کا دفاع کرتے ہوئے ایک صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اور فلم میں دکھائے جانے والے ہم جنس پرست مناظر پر کہا تھا کہ اگر آپ نے ’برزخ‘ میں ہم جنس پرستی کا منظر دیکھا ہے اور آپ کو اُس منظر سے مسئلہ ہے تو براہِ کرم! آپ میری ویب سیریز نہ دیکھیں۔

Maria B

vulgarity

BARZAKH

Critisized

Homosexual Scenes

Inappropriate Content