ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں بڑی پیشرفت
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، عدالت نے آمنہ عروج سمیت 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی، شناخت پریڈ کےعمل کے بعد ملزمان کوعدالت پیش کیا گیا۔
رات کو گرل فرینڈ سے ملنے جانا اچھی بات نہیں، متھیرا کا خلیل الرحمان کو مشورہ
تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خلیل الرحمان قمرنےجیل میں جاکرشناخت پریڈ کی لیکن آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم اورشمائل کی شناخت نہیں ہوئی۔ عدالت نے آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم شہزادی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
واضح رہے رائٹر و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کچھ روز قبل رات کے وقت لاہور میں ایک خاتون سے ملنے گئے تھے، جہاں مبینہ طور پر انہیں اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہیں ڈرامہ بنانے کے بہانے اغوا کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے پیسے بھی چھین لیے تھے۔
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، انہیں ہنی ٹریپ کرنی والی آمنہ عروج کون؟
بعد ازاں پولیس نے گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے خلیل الرحمان کو اغوا کرنے والی مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔
Comments are closed on this story.