Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، ترجمان
شائع 31 جولائ 2024 05:03pm

ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاون ہے، جس کی وجہ سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے کام کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی۔

قبل ازیں 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔

Service down

INTERNET GETS OUTRAGEOUS