Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کس کو میسج کر رہےتھے؟ اہلیہ نے رَنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ارجنٹائن لیجنڈ فٹبالر کی ویڈیو وائرل ہو گئی
شائع 31 جولائ 2024 04:53pm

چاہیے آپ کتنے بھی امیر ہوں یا غریب بیویاں شوہروں پر سیکیورٹی گارڈ یا سی سی ٹی وی کی طرح نظر رکھتی ہیں ۔ ایسا ہی کچھ ہوا ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ ، جہاں انٹر میامی میچ کے دوران اہلیہ نے میسی کا میسج کرتے پکڑ لیا ۔

سوشل میڈیا پر یاک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی انٹر میامی میچ اہلیہ کے ہمراہ انجوائے کرنے پہنچے ہیں۔

معروف فٹبالر میسی رونے لگے

ایسے میں دوران میچ جب کیمرہ ان کی جانب جاتا ہے تو میسی کسی کے ساتھ میسجنگ میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں جس پر اہلیہ تشویش کا شکار ہو جاتی ہیں۔

میسی کو موبائل فون استعمال کرتا دیکھ ان کی اہلیہ ترچھی نگاہوں سے شوہر کے فون میں تجسس کے ساتھ دیکھتی نظر آتی ہیں ۔ اور یہ مناظرکیمرے کی آنکھ میں قید بھی ہو گئے ۔

لیونل میسی کا آٹوگراف لینے والا خاکروب ملازمت سے فارغ

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کےساتھ ایسا ہی کرتی ہیں جیسا کہ میسی کی اہلیہ نے ان کے ساتھ کیا ہے۔

Leonel Messi