Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے تمام تقسیم کار کمپنیوں سے زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت طلب کرلی

اپریل تا جون 2024 میں تمام تقسم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث پائی گئیں، نیپرا رپورٹ
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 11:05pm

اپریل تا جون 2024 میں تمام تقسم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک اووربلنگ میں ملوث پائی گئیں، نیپرا نے اعلامیہ جاری کردیا جبکہ نیپرا نے تمام تقسیم کار کمپنیوں سے زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت بھی طلب کرلی۔

نیپرا کے سینئر افسران کی تحقیقات کمیٹی نے نیپرا اتھارٹی کو رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ میں اپریل تا جون 2024 کے دوران صارفین سے زائد بل موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، ایل این جی کے نرخ میں کمی

نیپرا اتھارٹی نے تمام سے اووربلنگ پروضاحت طلب کرتے ہوئے ہدایت بھی جاری کیں، جس کے مطابق اپریل سے جون کے دوران صارفین کوریکارڈ شدہ یونٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے جو صارفین بل ادا نہیں کرسکے ان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگایا جائے گا جنہیں نے ادائیگی کی، انہیں بھی ایڈجسٹ کیا جائے۔

نیپرا نے ہدایت کی کہ فوری طور پر خراب میٹروں کو تبدیل کیا جائے، تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک کنزیومر سروسز مینول کی شقوں پر عمل کرتے ہوئے ہدایات کی تعمیل کی رپورٹ 30 دنوں کے اندرجمع کرائیں۔

nepra

electricity