Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا کیسز کے جج نامزد

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے حوالے سے اہم پیشرفت
شائع 31 جولائ 2024 12:27pm

پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ افضل مجوکا پیکا کیسز کے جج نامزد کر دیے گئے۔

اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان نے باقاعدہ نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سیشنز ویسٹ کے لیے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا کورٹ کے جج نامزد کر دیے گئے ہیں۔

سیشن جج کا آفس آرڈر کے مطابق پیکا سے متعلقہ تمام ٹرائلز کی سماعتیں اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کریں گے، 19 جولائی کو وزارت قانون نے پیکا عدالتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کیا، وزارت قانون نے سیشن ،ایڈیشنل سیشن ججز ،سول ججز کو پیکا کے ٹرائل کرنے کا مجاز قرار دیا۔

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ: رؤف حسن و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سینئر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت بھی پیکا عدالت مقرر کی گئی، ایڈیشنل سیشن جج یا سول جج کی عدم موجودگی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کیسز سنیں گے۔

اسلام آباد

district and session court

additional sessions judge

PECA Act

afzal majoka

justice afzal majoka