Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کردی

امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا نوٹس دے دیا
شائع 31 جولائ 2024 12:17pm

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا نوٹس دے دیا جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو ملازمت سے فروری 2025 میں ریٹائرہونا تھا جبکہ زبیر امجد ٹوانہ نے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ میں اپنے عہدے سے فارغ ہونا چاہتے ہیں اور جلد ریٹائرمنٹ کا خواہاں ہوں۔

چئیرمن ایف بی آر زبیر امجد ٹوانہ نے اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو ملاقات میں زبانی آگاہ بھی کیا۔

اسلام آباد

FBR

Chairman FBR

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

amjad zubair tiwana