Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کی بیٹی پبلک ٹرولنگ کی زد میں

حجاب خلیل ابھرتی ہوئی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکرہے
شائع 31 جولائ 2024 12:10pm

حجاب خلیل، جو کہ مشہور پاکستانی مصنف اور ڈرامہ رائٹرخلیل الرحمان قمر کی بیٹی ہے، اپنے والد کے حالیہ تنازعات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے عتاب کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ جو خلیل الرحمان کی صاحبزادی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حجاب ابھرتی ہوئی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ہے۔ حجاب خلیل اکثر اپنے سوشل میڈیا پر لپ سنک ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین حجاب خلیل کے والد کی تازہ ترین ویڈیو لیک ہونے کے بعد اس پرچھترول کر رہے ہیں۔ وہ اس سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں طنزیہ انداز میں سوالات پوچھ رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اسے اپنے والد کی دیکھ بھال کرنے کے مشورے دے رہے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کے پاس معروف پاکستانی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز کا انکشاف

کچھ لوگ لپ سنک ویڈیوز پوسٹ کرنے پر بھی اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حجاب خلیل نے اپنے تبصرے کے سیکشن کو محدود کر دیا ہے اور وہ فی الحال ان منفی تبصروں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

ٹرولنگ کے درمیان بہت سے سوشل میڈیا صارفین حجاب خلیل کی حمایت کر رہے ہیں اوراسے تسلی دے رہے ہیں کہ وہ لوگوں کی باتون پر دھیان نہ دیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے اعمال کی ذمہ دار ہے ، اس لیے اس کے ساتھ بلاوجہ بد سلوکی نہ کی جائے۔

یادرہے کہ خلیل الرحمان قمر ان دنوں اپنے متعدد تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اپنے حالیہ اغوا کے واقعے اور پھر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب کچھ لوگ ان کی ویڈیوزکو مصنوعی ذہانت سے تیار کرنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ مصنف کی حمایت میں بول رہے ہیں۔

Celebrities

lifestyle

Khalil ur Rehman Qamar