بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمدورفت معطل
بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا حب ندی پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس سے آمد و رفت متاثر ہوٸی ہے۔
بارشوں کے باعث حب ندی پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے بلوچستان کی براہ راست کراچی سے آمدورفت معطل ہوٸی ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پل کا کام بھی سست روی کا شکار ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، کوہلو، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، گوادر، جیوانی، پسنی، کیچ، تربت اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ژوب میں 36 اور زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اس علاوہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43، تربت میں 40، نوکنڈی میں 45 اور چمن میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 33 اور جیوانی 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.