Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پرانے اور داغ دار گدے کو نئے جیسابنانے کے لیے اس وائرل ہیک کو فولو کریں

پرسکون نیند کے لیے اچھے ماحول کے ساتھ ساتھ صاف بستر، نرم گدے کی ضرورت ہوتی ہے
شائع 31 جولائ 2024 11:20am

دن بھر کی تھکا دینے والی مصروفیات کے بعد ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اب وہ آرام کرے۔ اور سکون کی نیند سو سکے، تاکہ اگلے دن کے مصروف شیڈول کے لیے پھر تازہ دم ہوکر اپنے آپ کو تیار کر سکے۔

پرسکون نیند کے لیے اچھے ماحول کے ساتھ ساتھ صاف بستر، نرم گدے کی ضرورت ہوتی ہے، جس پر سوکر آپ اپنے خوابوں کی دنیا کی سیر کر سکیں۔ آرام کرنے کے لیےنرم بستر اور صاف گدا میسر ہوتو دن بھر کی تھکان اتر جاتی ہے۔ لیکن اگرآپ کو گندے ، بدبودار اور دھبوں سے بھرے ہوئے بستر پر سونا پڑے تو آپ کا موڈ تو خراب ہوگا ہی لیکن رات کی نیند اور سکون بھی متاثر ہو گا۔

چاقو چھری تیز کریں، کچن کےکام کو آسان بنائیں

اگر آپ کے بیڈروم میں موجود گدے کی حالت زار ایسی ہوگئی ہےکہ آپ اس کو بدل کرنئے گدے کو خریدنے کا سوچ رہے ہیں ،تو سوشل میڈیا پر گدے کی صفائی کے لیے وائرل ہونے والا یہ ہیک آپ کا مسئلہ حل کر سکتا ہے۔ وائرل ہونے والا یہ ہیک آپ کے گدے سے ضدی داغ دھبوں کو دور کرکے اسے نئے جیسا بنا سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ گدے کی تبدیلی کے آپ کو اپنےفیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے۔

گدے پرلگے بدنماداغوں اور دھبوں کو دور کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک تولیہ لیں اور اسے دو چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا، لیکویڈ صابن ، چار چائے کے چمچ فیبرک ساٖفٹنراور پانی کے ایک جگ کی مدد سے بنائے گئے محلول میں ڈبو دیں اور پھر نچوڑ کر اس گیلے تولیے کو بستر پر بچھا دیں اور اسے گرم استری پر لپیٹ کرگدے پر دبانا شروع کر دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ گدے کے تمام دھبے ہٹ گئے ہیں اور وہ بالکل نیا اور صاف ستھرا ہو گیا ہے۔ اوراس میں سے ہلکی ہلکی مہک بھی آرہی ہے۔

ایک دوسرے طریقہ میں گدے سے داغ ہٹانے کے لئے کپڑے دھونے کا صابن، پانی اور مائیکرو فائبر تولیے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان تمام چیزوں سے تیار کئے گئے محلول میں تولیے کو بھگو کر اس سے گدا صاف کرنے سے بھی گدے پر لگے داغ دھبوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ گدے کو صاف کرنے کے بعد اسے دھوپ میں اچھی طرح خشک کر لیں۔

lifestyle

Hacks

cleaning

information minister punjab