Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں میت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا بنگلہ دیشی گرفتار

ملزم کے خلاف سائبرکرائم کا کیس درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا، حکام
شائع 31 جولائ 2024 10:51am

سعودی عرب میں میت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

سبق نیوز کے مطابق ریاض پولیس نے وزارت صحت کے تعاون سے سوشل میڈیا پر میت کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا۔

ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ ریاض میں ایک ہسپتال کے بنگلہ دیشی کارکن کو سائبر کرائم پرحراست میں لیا گیا۔

ملزم نے ہسپتال کے سرد خانے میں کفنائی گئی ایک میت کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کردی تھی تاکہ ویوز حاصل کیے جاسکیں۔

ریاض پولیس نے ویڈیو کی تحقیقات کرنے کے بعد وزارت صحت کے تعاون سے بنگلہ دیشی کارکن حراست میں لے لیے جس پر لوگوں کی نجی زندگی کو عام کرنے کا الزام ہے۔

ملزم کے خلاف سائبرکرائم کا کیس درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں اس سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں ارسال کیا جائے گا۔

social media

Bangladesh

بنگلہ دیشی شہری گرفتار

سعودی عرب میں بنگلہ دیشی گرفتار