Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استعمال شدہ تیل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی 5 آسان ٹپس

ایک دفعہ کے استعمال کے بعد تیل کو ضائع نہ کریں
شائع 31 جولائ 2024 10:13am

آج کل کی ہوشربا مہنگائی میں ایک خاتون خانہ کے لیے گھر چلانا کسی چیلنج سے کم نہیں، ایسی صورت میں وہ ہر اس ذریعہ کی تلاش میں رہتی ہے ، جس سے بچت ہو سکے۔

پکوان کی بعض ڈشز ایسی ہوتی ہیں ، جس میں تیل کی اچھی خاصی مقدار استمال ہوتی ہے، خصوصا فرائیڈ آئٹمز میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اسے ایک دفعہ کے استعمال کے بعد ضائع کرنا کوئی دانشمدی نہیں ہے ، اس کے لیے ہر خاتون خانہ یہ چاہے گی کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے یہ دوبارہ قابل استعمال بن جائے، اور صحت کو نقصان بھی نہ پہنچے۔

پریشر ککر کے ڈھکن کے پیلے داغ منٹوں میں دور کریں

فرائی کیے ہوئے اتیل کے بعد تیل کو صاف کرنے میں بہت اختلاف پایا جاتا ہے۔ مگر یہ بات حتمی ہے کہ تیل میں موجود زہریلی سطح کو کم کیا جائے۔

اسی تیل کو دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے اس کی مکمل صفائی بہت ضروری ہے۔ یہاں آپ کو اسے صاف کرنے کی 5 ٹپس بیان کی جارہی ہیں۔

چھاننا

تیل کو مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں، اب اسے ایک چھلنی یا صاف جالی کی مدد سے چھان لیں۔ یہ تیل کے اندر سے غیر ضروری ذرات یا کھانے کے بچ جانے والے ٹکڑوں کو الگ کردے گا، اور تیل کو دوبارہ استعمال کے قابل بنا دے گا۔

میدہ استعمال کریں

ایک مرتبہ جب تیل ٹھنڈا ہو جائے تو، اس میں میدہ کو اچھی طرح مکس کر لیا جائے ، تاکہ تمام بچے ہوئے ذرات اس کے اندر جذب ہو جائیں۔ اب اسے چند منٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پھر کسی چھلنی یا صاف کپڑے کی جالی سے چھان لیں۔

لیموں شامل کردیں

ٹھنڈے تیل میں لیموں کے سلائس شامل کردیں، تاکہ ذرات کوتیل سے الگ کیا جاسکے۔ اسے چند گھنٹوں کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں،، پھر اسے چھان لیں اور آگے استعمال کے لیے محفوظ کر لیں۔

روشنی اور لائٹ سے دور رکھیں

چھانے ہوئے تیل کوایک ایئرٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کر لیں اور اسے ایک ایسی جگہ رکھیں ، جہاں سورج کی روشنی براہ راست نہ پڑتی ہو۔ روشنی میں رکھنے سے تیل کی کوالٹی اور زندگی میں فرق آسکتا ہے۔

ہیٹ سے دور رکھیں

روشنی کی طرح ٹھنڈے کیے ہوئے تیل کو ہیٹ سے بھی دور رکھنا چاہیے۔ ہائی ٹمپریچر تیل کو جلدی خراب کر سکتا ہے، اور اسے پکانے کے لیے غیر محفوظ کر سکتا ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Cooking Oil