Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ 2.63 روپے اضافے کا امکان

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے مہنگی بجلی مذید مہنگی ہوگی
شائع 31 جولائ 2024 09:54am

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کی تیاریاں کرلی گئی، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے مہنگی بجلی مذید مہنگی ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، سی پی پی اے کی جانب سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی تھی۔

کراچی کیلئے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا لیکن اب درخواست میں در وبدل کرکے اضافہ 2 روپے 63 پیسے کر دیا گیا۔

ڈسکوز صارفین کے لیے اضافے پر فیصلہ نیپرااتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد ، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، بل جون کی نسبت کم آئے گا، حکام پاور ڈویژن

درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد جبکہ جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority

electricity price increases