Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ترک بحریہ کے جنگی جہاز کنالیاڈا کی کراچی آمد، پرتباک استقبال

ترکیہ کا وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا، آئی ایس پی آر
شائع 31 جولائ 2024 09:15am

ترک بحریہ کے جنگی جہاز کنالیاڈا کی کراچی آمد ہوئی، پاک بحریہ کے جہاز نے ترکیہ کے جہاز کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک بحریہ کے جنگی بحری جہاز کنالیاڈا کا کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ اور ترک سفارت خانے کے افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران ترک جہاز کے کمانڈنگ آفیسر، پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، اس دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کا وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا، ترک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Pakistan Navy

ISPR

karachi

Turkish Navy Ship

KINALIADA