Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

میری حکومت کبھی غیر ملکی دباؤ میں نہیں آئے گی، ایران کے نو منتخب صدر نے حلف اٹھا لیا

دنیا کے ساتھ تعمیری و موثر روابط تلاش کریں گے، ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان
شائع 30 جولائ 2024 10:24pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ان کے عہدے کا حلف ایرانی چیف جسٹس کی جانب سے لیا گیا۔

تہران میں ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سیاسی و دفاعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور وفود نے بھی شرکت کی۔

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

فضائی طاقت میں برتر کون؟ ایران یا اسرائیل؟

پاکستان کی طرف سے نو منتخب تقریب کی حلف برداری میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقار اور مصلحت کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری و موثر روابط تلاش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علاقائی سطح پر ایک مضبوط طاقت بن کر سامنے آنا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا میری حکومت کبھی غیر ملکی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میری حکومت ایران کے خلاف دھمکی آمیز مہم کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔

Oath taking ceremony

MASOOD PEZESKHYAN

ایران پاکستان تعلقات

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری

iran president