Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور برانڈز کی مانع حمل مصنوعات میں کینسر اور بانجھ پن پیدا کرنے والے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

کون سے برانڈز میں خطرناک کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے؟
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 11:09pm

امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے چند بڑے برانڈز کی مانع حمل مصنوعات میں ”فار ایور کیمیکلز“ (Forever Chemicals) پائے گئے ہیں، جو کینسر اور بانجھ پن کا باعث بن سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولی فرولوالکائل سبسٹینس (PFAS) بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے اور دیرپا مصنوعی کیمیکلز کی ایک کلاس ہے، جس کے اجزاء وقت کے ساتھ بہت آہستہ آہستہ ٹوٹتے ہیں۔

یہ کیمیکل صنعتی اور گھریلو استعمال کی مصنوعات جیسے ڈٹرجنٹ اور کھانے کی پیکیجنگ سے لے کر نان اسٹک پین اور قالین تک ہر چیز میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ میک اپ، کانٹیکٹ لینز اور ڈینٹل فلاس میں بھی پائے جاتے ہیں۔

پی ایف ایس اے کو ممکنہ طور پر لیٹیکس کی نمی اور مائع کو دور کرنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکہ میں قائم ہیلتھ ایڈووکیسی گروپ ”ماماویشن“ (Mamavation) کی طرف سے کئے گئے ٹیسٹوں میں ٹروجن سمیت مشہور مانع حمل برانڈز کی مصنوعات کی کچھ اقسام میں پی ایف اے ایس کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پی ایف اے ایس کی بار بار نمائش وقت کے ساتھ جسم کا حصہ بن سکتی ہے۔

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے مطابق، کھانے کی مختلف مصنوعات میں پی ایف اے ایس کے وسیع پیمانے پر استعمال کی وجہ سے، یہ بہت سے لوگوں کے خون میں پایا جاتا ہے۔

اور یہ نام نہاد ’فار ایور کیمیکلز‘ کینسر ، جگر اور تھائرائیڈ کے مسائل سے لے کر پیدائشی نقائص، گردے کی بیماری، قوت مدافعت میں کمی اور بانجھ پن تک مختلف قسم کے صحت کے مسائل سے جڑے ہوئے ہیں۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ انسانی جسم کے مخصوص اعضا کی کیونکہ جلد پتلی ہوتی ہے اور ان میں خون کی شریانیں زیادہ ہوتی پہیں اس لئے یہ کیمیکلز ان کیلئے زیادہ خطرناک ہیں۔

ماماویشن کی سائنس ایڈوائزر لنڈا برنبام جو پہلے ای پی اے کے ٹاکسیکولوجی پروگرام چلاتی تھیں، انہوں نے رپورٹ میں لکھا کہ چونکہ مانع حمل مصنوعات مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے انسانی جسم کے سب سے زیادہ حساس علاقوں سے جڑی ہیں، اس لیے میں صنعت کو پرزور مشورہ دوں گی کہ وہ اس کی شناخت کریں اور ان کیمیکلز کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

رپورٹ میں پی ایف اے ایس کو ’انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے مسئلہ‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں ٹروجن، ڈیوریکس، کے وائی می، کیمونو، اوبرلیوب، لولا ٹنگلنگ، لیلو ہیکس، لائف اسٹائلز، لَوایبلٹی، لوینس، اوویل، اسکائن، ہنی پاٹ، فوریا اویکن، ایلو کاڈابرا، سسٹین، گلائیڈ، سگنیچر کئیر، گُڈ کلین، ایسٹروگلائیڈ اور وِنک شامل ہیں۔

Cancer

contraceptives

condoms

Lubes

Harmful Chemicals

Trojan

Durex

Forever Chemicals

Polyfluoroalkyl substances