Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمر ایوب نے ن لیگ کابینہ میں رہتے ہوئے آئی پی پیز کنٹریکٹ سائن کیے، غلط تھے تو دستخط نہ کرتے، مصدق ملک

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنا مفاد سامنے رکھ کر آئی پی پیز سے معاہدے کیے، عمر ایوب
شائع 30 جولائ 2024 10:06pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمر ایوب نے ن لیگ کابینہ میں رہتے ہوئے، آئی پی پیز کنٹریکٹ سائن کیے تھے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مصدق ملک نے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو آڑے ہاتھو لیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے جن معاہدوں پر عمر ایوب تنقید کر رہے تھے، مسلم لیگ ن کابینہ میں رہتے ہوئے انہوں نے ان کے کنٹریکٹ سائن کیے تھے۔

آئی پی پیز سے معاہدے توڑنے پر بھاری جرمانے ادا کرنا ہونگے، ماہرین کی وارننگ

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت معاہدے غلط تھے تو عمر ایوب وزارت چھوڑ دیتے، دستخط نہ کرتے، جب قلم ہاتھ میں تھا تو اس وقت کچھ کرتے مگر اب تنقید کا مقصد صرف فساد پھیلانا ہے۔

اس سے قبل آئی پی پیز کے معاملے پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی گئی جس سے اربوں روپے کا فائدہ ہوا، موجودہ بحران کی ذمے دار مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے ہیں کیونکہ انھون نے اپنا مفاد سامنے رکھ کر آئی پی پیز سے معاہدے کیے۔

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے آئی پی پیز کے بارے میں تمام معلومات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

عمر ایوب نے کہا کہ غلط معاہدوں کی وجہ سے دو ہزار آٹھ سو ارب روپے کے کیپیسٹی چارجز ہر صورت ادا کرنے ہیں۔

IPPs

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)