Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپکس 2024: سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود برطانوی سائیکلسٹ نے میڈل جیت لیا

برطانوی سائیکلسٹ نے 35 سیکنڈ کے فرق سے ماؤنٹین بائیک ریس میں کامیابی حاصل کی
شائع 30 جولائ 2024 09:45pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

برطانوی سائیکلسٹ کے عزم و حوصلے نے اسے مشکل کے باجود فتح دلوا دی۔ پیرس اولمپکس میں سائیکل ریس کے مقابلے میں ٹام پڈ کاک کی سائیکل پنکچر ہوگئی مگر اس کے باوجود انہوں نے دشوار گزار ماؤنٹین بائیک ریس جیت لی۔

سائیکل ہو یا کوئی بھی سواری اگر اس کا پہیہ پنکچر ہو جائے تو صاف سڑک پر سفر کرنا دشوار ہوتا ہے لیکن برطانوی نوجوان سائیکلسٹ ٹام پڈ کاک نے سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود حیرت انگیز طور پر دشوار گزار ماؤنٹین بائیسیکل ریس میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

حاملہ ہونے کے باجود پیرس اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والی مصری کھلاڑی

برطانوی سائیکلسٹ نے 35 سیکنڈ کے فرق سے ماؤنٹین بائیک ریس میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے اس سے پہلے بھی ٹوکیو اولمپکس میں کولر بون ٹوٹنے کے باوجود ریس جیتی تھی۔

آخری چکر کے آغاز میں ہی پڈکاک نے کوریزکی کو پکڑ لیا تھا، تاہم آخری مراحل میں جب کوریز کی نے حملہ کیا تو پڈکاک نے بہترین طریقے سے اپنی سائیکل کو سنبھالنے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درختوں کے درمیان سے راستہ بنایا اور آخری لمحے میں سبقت حاصل کر لی۔

پیرس اولمپکس: پاکستانی سوئمرز کا سفر پہلے راونڈ میں ختم، دونوں اپنا ریکارڈ بھی بہتر نہ بنا سکے

اس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کے ایلن ہیتھرلی نے جیتا، جو مزید دو سیکنڈ پیچھے تھے۔

علاوہ ازیں برطانوی سائیکلسٹ ٹام پڈ کاک ورلڈ سائیکل کراس چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

british cyclist