Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرد پہاڑوں میں کاشت ہونیوالے جاپانی پھل کی پاکستان کے گرم میدانی علاقوں میں کاشت

کسان نے فصل کیسے اور کتنی لاگت میں کاشت کی ؟
شائع 30 جولائ 2024 09:39pm
Punjab farmers grows persimmon fruit usually found in hilly areas - Aaj News

پاکستانی کسانوں کی محنت رنگ لے آئی۔ سرد پہاڑوں میں کاشت ہونے والا جاپانی پھل “ املوک“ اب عارف والا کے گرم میدانی علاقوں میں بھی کاشت ہونے لگا۔

عارف والا کے گاؤں نور شاہ کے باغات میں ڈالیوں میں جھولتے املوک یہاں کے کاشتکاروں کی محنت کا ثمر ہیں۔

کاشتکار کہتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین بہت زرخیز ہے، محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پھلوں کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔

 عارف والا میں املوک کے باغ۔ فوٹو۔۔۔آج نیوز
عارف والا میں املوک کے باغ۔ فوٹو۔۔۔آج نیوز

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ املوک کی پیداوار پر فی ایکڑ خرچہ چار سے پانچ لاکھ روپے ہوتا ہے اور بچت بھی لاکھوں روپے کی ہوتی ہے۔

 عارف والا : باغ میں ڈالیوں پر جھولتے املوک۔ فوٹو۔۔۔ آج نیوز
عارف والا : باغ میں ڈالیوں پر جھولتے املوک۔ فوٹو۔۔۔ آج نیوز

طبی ماہرین کے مطابق جاپانی پھل میں قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، اس میں فاسفورس اور کیلشیم کے علاوہ وٹامن اے اور سی شامل ہے، اس کے علاوہ بھی اس کے بے شمار فوائد ہوتے ہیں۔

Farmers

Agriculture

fruits

import export