Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسمان پر چاند کے قریب پراسرار روشنی دیکھ کر لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 30 جولائ 2024 07:42pm
تصویر انساٹاگرام اسکرین شاٹ
تصویر انساٹاگرام اسکرین شاٹ

آج کل سوشل میڈیا صارفین خلائی مخلوق اور UFOs (نامعلوم فلائنگ آبجیکٹ) کے بارے میں واقعی متجسس دکھائی دیتے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یو ایف او کی ویڈیوز کی بھرمار نظر آتی ہے جن کے بارے میں دعوے کیے جاتے ہیں کہ ان کا دنیا میں عمل دخل ایک حقیقی بات ہے۔

غروب ہوتے سورج سے نکلی پراسرار روشنی نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

حال ہی میں یو ایف او کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں آسمان پر ایک پراسرار روشنی کو دیکھا گیا، جس کے بارے میں دعویٰ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اڑتی ہوئی غیر معمولی روشنی یو ایف او کا طیارہ تھا جو اچانک غائب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایف او دیکھنے کے مناظر اسیپن کے ایس ویدرا (Es Vedrà) نامی جزیرے پر دیکھے گئے جہاں موجود سیاحوں نے وہ منظر موبائل فون میں قید کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند سیاحوں کو آسمان پر ایک پراسرار روشنی دکھائی دیتی ہے تو وہ اسے دیکھنے کے لیے دوڑ پڑتے ہیں اور موبائل فون پر ویڈیو بنانے لگ جاتے ہیں۔ جیسے ہی کیمرہ چاند کے قریب منڈلانے والی روشنی پر فوکس کرتا ہے، وہ روشنی ایک دم تیزی سے اوجھل ہوجاتی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ ہوا۔ کسی نے ویڈیو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا تو کسی نے ویڈیو کو غیر سنجیدہ سمجھ پر اس کا مذاق اڑایا۔

Aliens

Video Viral

UFO Sighting

Mysterious