Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ کئی زخمی

حادثے کے بعد قریبی رہائشیوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا
شائع 30 جولائ 2024 07:13pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مسافر ٹرین کی 18 بوگیاں پٹری سے اتر کر سامنے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے اور مال گاڑی سے ٹکرانے کا بڑا حادثہ پیش آیا۔ قریبی رہائشیوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔

بھارت میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی

بھارتی ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین حادثے میں کم از کم 2 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارت میں ایک اور خوفناک ٹرین حادثہ، 6 مسافر ہلاک 30 زخمی

مذکورہ حادثے کے بعد ٹریک بحال میں ہونے کافی وقت لگا۔ رپورٹ کے مطابق 5 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ 4 کا عارضی طور پر رُوٹ تبدیل کردیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک معاملے پر ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

india

incident

Train

people injured