Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حاملہ ہونے کے باجود پیرس اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والی مصری کھلاڑی

مقابلے میں ہم لوگ تین تھے، حاملہ کھلاڑی
شائع 30 جولائ 2024 06:54pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس 2024 کے مقابلوں میں ایک حاملہ کھلاڑی نے بھی حصہ لیا جس کی پوسٹ نے سب کو افسردہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ندا حافظ نے امید سے ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں فینسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

مصر سے تعلق رکھنے والی عرب شمشیرزنی کی نیشنل ٹیم کی کھلاڑی ندا حافظ نے پیرس اولمپکس میں اپنی شرکت سے متعلق ایک جذباتی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے۔

اولمپکس میچ کے دوران شادی کی انگوٹھی گم ہونے پر کھلاڑی روتے ہوئے اہلیہ سے معافی مانگنے لگا

ندا حافظ 7 ماہ کی حاملہ ہیں مگر اس کے باوجود ان کی پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی ایک بے مثال بات ہے۔ تاہم حاملہ ہونے کے باعث اننہوں نے راؤنڈ آف 16 میں اولمپک گیمز کے مقابلوں کو الوداع کہہ دیا ہے۔

ندا حافظ راؤنڈ 16 میں جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کی کھلاڑی ہیونگ جون سے 7-15 کے اسکور سے ہار گئیں، جس کے بعد وہ راؤنڈ آف 16 سے پیرس اولمپکس چھوڑ گئیں۔

ندا حافظ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر گیم چھوڑنے اور اپنے حاملہ ہونے سے متعلق پوسٹ اپلوڈ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایک اولمپک چیمپئن جو 7 ماہ کی حاملہ ہے وہ آپ کو گیمنگ پلیٹ فارم پر دو کھلاڑیوں کے طور پر دکھائی دیتی ہے۔ مگر حقیقت میں ہم تین تھے۔ میں، میری حریف اور میرا چھوٹا بچہ جو ابھی اس دنیا میں نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے بچے نے جسمانی اور جذباتی طور پر مشکل چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمل کا سفر مشکل ہے، لیکن زندگی اور کھیلوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے لڑنا مشکل سے کم نہیں تھا، حالانکہ یہ قابل قدر ہے۔

paris olympics

nada hafiz

pregnant player