عمران خان نے مذاکرات کیلئے منتیں شروع کردیں، فوج کو سیاست میں گھسیٹا جا رہا ہے، عطا تارڑ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوج سے مذاکرات کے حوالے سے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے مذاکرات کے لئے منتیں کرنے کا آغاز کردیا ہے، سازش کے تحت فوج کو سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی بگڑا ہوا بچہ ہے، جو کہتا تھا کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری نے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھےکسی کو چھوڑوں گا نہیں، اور اب مہم چل رہی ہے کہ ”مجھ سے بات کرو“۔
بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے عطا تارر نے کہا کہ ’آپ نے ہی ملک کے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے، آپ نے ہی جلسےمیں سائفر لہرایا تھا، آپ نے سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، آپ کے جرائم کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ ختم نہیں ہوتی، آج آپ نمائندہ مقرر کرنے کا کہہ رہے ہیں، آپ کبھی گریباں پکڑتے ہیں اور کبھی پاؤں۔‘
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’سازش کے تحت فوج کو سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے، ان کے سوشل میڈیا کے تانے بانے ملک دشمنوں سے ملتے ہیں، یہ سوشل میڈیا سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔‘
عمران پر تنقید کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ’آپ کی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کیلئےکیا کیا، آپ نے شہداء کی یادگاروں کو جلایا، اب کہتے ہیں بات کرو، آپ کی حکومت رہتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، ہم نے حکومت سنبھال کرملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری ایکسپورٹس میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، ہمارے دور میں معیشت میں بہتری آرہی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’بانی پی ٹی آئی پولی گراف ٹیسٹ سے کیوں بھا گتے ہیں، ایک منظم سازش کے تحت 9 مئی کو حملےکروائےگئے، آپ نے نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہرگھولا تھا۔‘
مریم اورنگزیب بھی عمران خان پر برس پڑیں
اس کے علاوہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’معافی نہیں مانگوں گا، خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پر اتر آیا ہے‘۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’خود ساختہ انقلابی ، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے، شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو‘۔
عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع
ان کا کہنا تھا کہ ’فاشسٹ کی بات صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے، اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے، فاشسٹ والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔‘
عظمیٰ بخاری کی تنقید
دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھی کہنا ہے کہ ’مسٹر ہٹلر پارٹ ٹو مریم نواز پر فاشسٹ کا الزامات لگاتے شرم آنی چاہیے، مریم نواز کو والد کے سامنے آپ نے گرفتار کروایا تھا، مخالفین کو جیلوں میں تکالیف دینے والا فاشسسٹ لیڈر فتنہ خان تھا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’مریم نواز نے بشریٰ بی بی یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کروایا، آپ ویل چیئر سے خود ڈر کے بھاگے اور اٹھے، مریم نواز نے نہیں اٹھایا، فاشسٹ اور ذاتی عداوت کے مارے حکمران آپ تھے، بطور وزیراعظم لیگی رہنماؤں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کروایا، اپنی جرم تراشیوں، ناکام بغاوت کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالو۔‘
Comments are closed on this story.