Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

سائنسدان چوہوں کے دماغ کو قابو کرنے میں کامیاب

اس سے قبل یہ تجربہ پہلے کسی نے نہیں کیا
شائع 30 جولائ 2024 06:12pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سائنسدانوں کی جانب سے دنیا کا پہلا چوہوں کے دماغ کو کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ سامنے آیا ہے۔

جنوبی کوریا میں سائنسدانوں نے ایک ایسا تجربہ کیا جو اس سے قبل کسی نے نہیں کیا۔ انہوں نے چوہوں کے دماغ کے مخصوص حصوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مقناطیسی فیلڈز کا استعمال کیا۔

زمین ٹھنڈی کرنے کیلئے سائنسدانوں کا خفیہ تجربہ، سورج کی روشنی واپس خلا میں اچھالنے کی کوشش

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ انسٹی ٹیوٹ فار بیسک سائنس (IBS) اور جنوبی کوریا میں Yonsei یونیورسٹی میں سینٹر فار نینو میڈیسن کے محققین نے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی Nano-MIND (Magnetogenetic Interface for NeuroDynamics) کے نام سے جانی جاتی ہے جس میں دماغ کے پیچیدہ افعال جیسے کہ آگاہی، جذبات اور ترغیب کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کے لیے نئے امکانات سامنے لاتا ہے۔

سائنسدان نینو مائنڈ نامی مذکورہ ٹیکنالوجی میں دماغ کے مخصوص خلیوں کو نشانہ بنانے اور ان کو متحرک کرنے کے لیے چھوٹے مقناطیسی ذرات کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ دماغ کو کنٹرول کرنے کے پرانے طریقوں کے مقابلے میں ایک مشکل تجربہ رہا ہے۔

محققین نے اپنے تجربات میں چوہوں کے دماغ کے مختلف حصوں میں مخصوص نیورونز کو فعال کرکے ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

South Korea

Research

scientist

Mice