Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ملاقات ہوئی، واضح کردوں بیک ڈور ڈیل یا کوئی رابطہ نہیں، حامد رضا

حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے، کچھ غلط کرےگی توشورشرابہ تو ہوگا، سربراہ سنی اتحاد کونسل
شائع 30 جولائ 2024 06:12pm
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد واضح کرنا چاہتا ہوں ہوں کہ کوئی بیک ڈور ڈیل یا رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے، حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے، کچھ غلط کرے گی تو شورشرابہ تو ہوگا۔

بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت: لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کا فیلڈ کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا

انھوں نے کہا کہ حکومت نے شیڈول سے ہٹ کر قومی اسمبلی اجلاس بلایا ہے اور ہمیں خدشات ہیں حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے، ہم نے فوج پر الزامات نہیں بلکہ صرف تنقید کی ہے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Hamid Raza