Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فیکٹ چیک: جاوید میانداد سے عمران خان کے خلاف بیان دلوانے کی تیاری والی ویڈیو کی حقیقت

ویڈیو کی حقیقت نے صارفین کو حیران کردیا
شائع 30 جولائ 2024 06:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان جاوید میانداد کی ایک ویڈیو پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان دنوں زیر گردش ہے، جس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور یہاں اور یہاں بھی شئیر کی گئی جس میں جاوید میانداد کو آرمی افسران کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بریکنگ نیوز، جاوید میانداد سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بیان دلوانے کی تیاری کی جا رہی ہے‘۔

ویڈیو 9 جولائی کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جسے دو ہزار سے زائد افراد کی طرف سے شئیر کیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں پاک رینجرز افسران کو سابق کرکٹر جاوید میانداد کی قمیض پر کچھ چسپاں کرتے دکھایا گیا ہے۔

مگر جب اس ویڈیو کا فیکٹ چیک کیا گیا تو اس کی حقیقت سوشل میڈیا صارفین کو معلوم ہوئی۔

فیکٹ چیک

23 اگست 2022 کو شائع جیو نیوز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی پُروقار تقریب کے مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا نے بھی جاوید میانداد کو تقریب میں مدعو کیے جانے کے بارے میں رپورٹ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاوید میانداد غلط کیپشن کے ساتھ پھیلائی جانے والی ویڈیو نے کئی افراد کو مس لیڈ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کو یہ بتانے کی سازش کی گئی کہ جاوید میانداد پاک افواج کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان دلوانے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔

لیکن دراصل جاوید میانداد رینجرز حکام کے ساتھ موجود تھے اور تقریب کے اختتام پر رینجرز حکام کی جانب سے جاوید میانداد کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی تھی۔

pakistan army

Javed Miandad

Fact Check

Video Viral