Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

وزارت خزانہ کا مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے بھی نیچے آنے کا دعویٰ

ملکی معیشت سال 2024 میں استحکام کی طرف گامزن ہے، رپورٹ
شائع 30 جولائ 2024 05:08pm

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے بھی نیچے آنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اَپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت سال 2024 میں استحکام کی طرف گامزن ہے جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی 11.8 فیصد اور جون 2024 میں 12.6 فیصد رہی، جولائی میں مہنگائی 12 سے 13 جبکہ اگست میں 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی میں کمی اور ایکس چینج ریٹ مستحکم ہے جبکہ زرعی شعبے کی کارکردگی اچھی رہی ہے، صنعتی شعبے کی بحالی بھی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، 11 ماہ میں مالی خسارہ 4.9 فیصد رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی میں برآمدات 2.4 سے 2.7 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے جبکہ جولائی میں درآمدات 4.5 سے 4.9 ارب ڈالر تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

جولائی تا مئی 2024 زرعی شعبے کو 1972 ارب سے زیادہ قرضے دیے گئے، زرعی شعبے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے 26 فیصد زیادہ قرضہ ملا۔

Finance Ministry

Monthly Economic Update Outlook Report