Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنی ٹریپ معاملہ: خلیل الرحمان قمر کی نازیبا اور ملزمان کی پلاننگ کی ویڈیوز وائرل

لڑکی نے ملزم حسن شاہ کو ڈائریکشن دی کہ کیمرہ یہاں لگایا جائے یا وہاں لگایا جائے، ویڈیو
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 07:38pm

مبینہ ہنی ٹریپ کے بعد معروف پاکستانی مصنف، شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے۔

ملزمان کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کی نازیبا وڈیو بنانے کیلئے باقاعدہ پلاننگ کی گئی۔ ان کی ویڈیو بنانے کے لیے باقاعدہ کیمرے لگائے گئے، فوٹیجز میں خاتون اور دو مرد منصوبہ بندی کرتے نظر آرہے ہیں۔

مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی نے کیمرے کی جگہ کا تعین کیا جبکہ لڑکی نے ملزم حسن شاہ کو ڈائریکشن دی کہ کیمرہ یہاں لگایا جائے یا وہاں لگایا جائے۔

ملزمان کی گفتگو کے مطابق پردہ کے پیچے کیمرہ لگائے گئے۔ فوٹیج کی گفتگو کے مطابق خلیل الرحمان قمر پہلے بھی اس لڑکی کو ملنے گئے۔

ملزمان ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پچھلی بار صوفے پر بیٹھنے سے پہلے پردہ نیچے کروایا تھا، کمرہ کی لائٹس چلا کر ویڈیو بہتر بنانے کے لیے چیک کرتے ہیں۔

 ملزمان پلاننگ کرتے ہوئے
ملزمان پلاننگ کرتے ہوئے

نازیبا ویڈیو بھی لیک

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے، جسے دو حصوں میں لیک کیا گیا ہے، ایک حصے میں وہ پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے ہیں۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں خلیل الرحمان قمر بالکل برہنہ حالت میں خاتون کے ہمراہ موجود ہیں۔

گزشتہ دنوں اغوا کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

ملزم نے کہا کہ ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک ایسی خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔

کیس کا بیک گراؤنڈ

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی جب کہ اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے تھے۔

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ اور ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے اور خاتون سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Leak Video

Khalil ur Rehman Qamar

amna arooj

Khalil ur Rehman Qamar Leak Video