Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترک صدر کی بچے کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ترک صدر نے احترام اور محبت کے روایتی بوسے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو ایک بچہ ہچکچایا۔
شائع 30 جولائ 2024 04:18pm

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک اسٹیج پر موجود ہیں اور ایک بچہ ان سے ملنے آیا تو طیب اردوان نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا لیکن اس نے ہاتھ ملایا جس پرترک صدر نے بچے کو تھپڑ مارا۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 جولائی کو ایک تقریب کے دوران 2 بچے رجب طیب اردوان سے ملنے اسٹیج پر آئے۔ اس دوران ترک صدر نے احترام اور محبت کے روایتی بوسے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو ایک بچہ ہچکچایا جس پر انہوں نے بچے کے گال کو تھپکی دی۔

بعدازاں دوسرے بچے نے ترک صدر کے ہاتھ پر بوسہ دیا اور دونوں ان سے بغل گیر بھی ہوئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اس موقع پر دونوں بچوں کو تحفے کے طور پر کچھ پیسے بھی دیے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بدتمیزی یا بچے پر تشدد نہیں، ترک صدر نے مذاق، محبت یا کھیل میں ایسا کیا۔

ایک صارف نے ردعمل دیا کہ مجھے حیرت ہے کہ وہ کیمرے کے سامنے ایسا کر سکتے ہیں تو وہ بند دروازوں کے پیچھے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہوں گے۔

TURK PRESIDENT