کراچی میں سعودی عرب سے واپس پہنچنے والی فیملی کو پیچھا کرکے لوٹ لیا
کراچی میں ڈکیتی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں سعودی پلٹ خاندان کو 4 مسلح ملزمان نے لاکھوں روپے کیش، قیمتی سامان اور اہم دستاویزات سے محروم کردیا۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ عزیزبھٹی تھانےمیں ڈکیتی کی دفعات کےتحت درج کرلیا۔ مدعی احمد کےمطابق میں سعودی عرب سے فیملی کے ساتھ پاکستان آیا اور کراچی ایئرپورٹ سے اپنی فیملی کےساتھ رات ڈھائی بجے اپنے گھر پہنچا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ایک سفید رنگ کی ہنڈا سوک ہمارا پیچھا کرتے ہوئے آکررکی، کار سے 2 شلوار قمیض اور 2 پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزمان اترے، ان میں سے 3 کے پاس اسلحہ تھا۔
مدعی کے مطابق ملزمان نےآتے ہی مجھ پر اور میری اہلیہ پر پستولیں تان لی اور جان سے مار دینے کی دھمکی دی، اس دوران ملزمان نےمجھ سے 14ہزار ریال، 3 قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ہیڈ فون چھینے اور فرار ہوگئے۔
Comments are closed on this story.