Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی

دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ جانے کا خدشہ بھی ہے، حکام
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 09:10am

بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ جانے کا خدشہ بھی ہے، منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈکئی میں پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب وزیراعلیٰ کیرالا پنارائی وجین نے عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کیرالہ میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد سے 90 افراد کی تلاش جاری ہے اور 131 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات 1 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان تین مختلف علاقوں وائناد کے چورلمالا، منڈکئی میں مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

india

Landsliding