Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

چاقو چھری تیز کریں، کچن کےکام کو آسان بنائیں

ان کی دھار تیز نہ ہو تو منٹوں کے کام گھنٹوں میں ہوتے ہیں
شائع 30 جولائ 2024 01:35pm

چھری اور چاقو وہ اہم اوزار ہیں ، جن کا استعمال کچن میں سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔ سبزیاں ہو یا گوشت یا کوئی پھل انہیں کاٹنے کے لیے چھری کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن اگر اس کی دھار تیز نہ ہوتو کام کو نبٹانا مشکل ہو جاتا ہے اور صرف چند منٹ کے کام میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر گھرانوں میں چھری کی رفتا ر کم ہونے کے بعد انہیں بے کار سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔ یہ درست نہیں ہے، کیونکہ گھر میں کچھ تراکیب استعمال کر کے انہیں دوبارہ کام میں لایا جا سکتا ہے۔

پریشر ککر کے ڈھکن کے پیلے داغ منٹوں میں دور کریں

ایلومینیم ورق

چھری تیز کرنے کے لیے ایلومینیم ورق بھی کام آسکتا ہے۔ سب سے پہلے چھری کے کنارے کو صاف کریں۔ ایک ایلومینیم فوئل کو لے کر اسے گول گول کرتے ہوئے ایک سخت گیند کی شکل دے دیں۔ اب اس فوئل کو کچن کاونٹر پر رکھیں اور چھری کی دھاڑ کو آہستہ آہستہ رگڑیں۔ فرق آپ کو خود محسوس ہو گا۔ چھری کی دھاڑ تیز ہو کر آپ کے کام کو آسان بنا دے گا۔

پتھر

پرانے زمانے میں پتھروں کو آپس میں رگڑ کر آگ ہید اکی جاتی تھی۔ اب انہیں پتھرپر چھری کو رگڑ کر اسےتیز کرنے کا کام لیا جا سکتا ہے۔ چھری کے بے جان کناروں کو تیز کرنے کے لیےآپ گرینائٹ پتھر، ماربل پتھر یا کسی عام پتھر کولے سکتی ہیں۔ پتھر پر چھری کو تیز رگڑیں۔ لیکٓن اگر ٹائل کی بجائےعام پتھر ہو تو پہلے اسے صاف کریں۔ پھر اس پر چھری کے کنارے کو رگڑیں۔ اور چھری تیز کرنے کے بعد اسے گرم پانی سے دھو لیں۔ اور پھر صاف کر لیں۔

لوہے کی راڈ استعمال کریں

چاقو کے کنارے تیز کرنے کے لیےلوہے کی پرانی سلاخ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیےپہلے لوہے کی سلاخ کو تیز دھوپ میں رکھ کر گرم کر لیں، جب راڈ گرم ہوجا ئے تو پھر اس پر تیز تیزچھری کی دھارکو رگڑیں ،خیال رہے کہ ایسا کرتے وقت احتیاط کی جائے، تاکہ آپکو کوئی چوٹ نہ پہنچے۔

Women

lifestyle

kitchen hacks