Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کیلئے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

شہر قائد والوں کیلئے مہنگی بجلی کے دام پھر بڑھانے کی تیاریاں
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 04:28pm

کراچی والوں کے لیے مہنگی بجلی کے دام پھر بڑھانے کی تیاریاں کرلی گئیں، شہر قائد کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا نے اس حوالے سے سماعت مکمل کرکے فیصؒہ محفوظ کرلیا ہے۔

کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔

درخواست کے مطابق مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے جبکہ ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔

پاکستان کے پڑوسی غریب ملکوں میں بجلی کتنی سستی ہے؟

نیپرا اتھارٹی نے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کی۔

دوران سماعت نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ نیپرا کےالیکٹرک کے ساتھ مل کر پارٹی بنا ہوا ہے، جو 54 ارب روپے صارفین کو واپس ملنا تھے اس کا کیا ہوا؟

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا میں چیئرمین کی اتھارٹی تمام ممبرز کے ساتھ مل کر ہوتی ہے، ہمارے تمام فیصلے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے تھے، نیپرا چیئرمین اور ممبران مل کر تمام فیصلے کرتے ہیں۔

بجلی کا فی یونٹ 750 روپے میں خریدنے کا انکشاف

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے نمائندہ نے کہا کہ مئی اور جون میں کراچی میں بہت گرمی پڑی تھی، مئی جون میں کراچی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کا راج رہا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا یہ فیصلہ کوئی عقلمندانہ نہیں ہوگا، بجلی کے بل لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔

چئریمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 8 روپے 28 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے، نیپرا اتھارٹی نے بنیادی ٹیرف میں کم اضافہ تجویز کیا، ہم نے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 5 روپے 84 پیسے تجویز کیا، پھر جب کائبور ریٹ گرا تو اس کو 5 روپے 72پیسے کیا گیا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اس کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، نیپرا اتھارٹی نے 260 ارب روپے کا صارفین پر ٹیرف کی صورت میں بوجھ کم کیا۔

بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات شروع، پیداوار اور تقسیم میں نجی شعبہ شامل کرنے کی تجویز

نیپرا ممبر رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کیا ہوگیا جو بجلی بل پر دوبھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، جائیداد پر بھی تو بھائیوں میں جھگڑا ہوتا ہے، کیا جائیداد پر بھائیوں میں جھگڑا ہو جائے تو کیا نیپرا ذمہ دار ہوگا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی دو ماہ کیلئے 5 روپے 45 روپے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گا۔

nepra

karachi

electricity

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority

electricity price increases