Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے دوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہونے کا پیغام دے دیا، ملک احمد پھجر

موجودہ صورتحال میں دوبارہ الیکشن پر خرچہ کرنا بہتر ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 08:56pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پھجر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہونے کا پیغام دیا ہے، موجودہ صورتحال میں دوبارہ الیکشن پر خرچہ کرنا بہتر ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا اس عذاب سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی، ہمارا پہلے دن سے کہنا ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔

فوج مذاکرات کیلئے نمائندہ مقرر کرے، الزامات نہیں لگائے تنقید کی تھی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جب انتخابی نشان ’بلا‘ چھینا گیا تو اس کے باوجود کچھ لوگوں نے اپنے کاغذات پر پی ٹی آئی لکھا۔

عمران خان نے مذاکرات کیلئے منتیں شروع کردیں، فوج کو سیاست میں گھسیٹا جا رہا ہے، عطا تارڑ

ملک احمد خان پھجر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسے قبول کر کے کوئی احسان نہیں کیا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

REELECTION