Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں شاہ رخ کی آنکھ کا آپریشن ٹھیک نہیں ہوسکا، علاج کیلئے امریکا کا ہنگامی دورہ طے

مبئی میں آنکھوں کا علاج منصوبہ بندی کے مطابق نہ ہونے کے بعد امریکہ میں ان کا فوری علاج کیا جائے گا
شائع 30 جولائ 2024 11:15am

بھارتی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں آنکھوں کا علاج منصوبہ بندی کے مطابق نہ ہونے کے بعد شاہ رخ خان کا امریکہ میں فوریعلاج کیا جائے گا۔

چند ماہ قبل 21 مئی کو احمد آباد میں آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ایک کرکٹ میچ میں شرکت کے دوران شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں گجرات شہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ایک دن بعد چھٹی دے دی گئی تھی۔ اب اداکار کو ایک بار پھر طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی۔

جب ایک میگزین نے شاہ رخ کو اسٹار نہ مانتے ہوئے ان کا انٹرویو مستردکردیا

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے۔ علاج منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہو۔ اب ایس آر کے کو اس نقصان کی تلافی کرنے کے لئے فوری طور پر امریکہ بھیجا جا رہا ہے۔ تاہم ذرائع نے شاہ رخ خان کے علاج اور غلط ہونے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

توقع ہے کہ اداکار منگل 30 جولائی تک امریکہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

شاہ رخ کوسنیما اسکرین پر آخری بار ڈنکی (2023) میں دیکھا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت سوجوئے گھوش کی فلم کنگ پر کام کر رہے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سوہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔

Celebrities

Bollywood

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle