Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیا بچن راجیہ سبھا میں ’جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر مخاطب کیے جانے پر بھڑک اٹھیں

کیا خواتین کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہوتی اور نہ ہی کامیابی
شائع 30 جولائ 2024 10:04am

اداکارہ و سیاستدان جیا بچن پارلیمنٹ میں اپنے شوہر کے نام سے مخاطب کیے جانے پر بھڑک اٹھیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس جاری تھا۔

جب راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کے دوران جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں جیا امیتابھ بچن کہہ کر پکاراتواپنے نام کے ساتھ شوہر کانام لگانے پر خفاہوگئیں اور انہوں نے کہا کہ،صرف جیا بچن کہا جاتا تب بھی کافی ہوتا۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد رنبیر کپور کو کس چیز کا خوف ستانے لگا؟

جب اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ سرکاری ریکارڈ میں ان کا نام ”جیا امیتابھ بچن“ درج ہےتوانہوں نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے کہ خواتین کو شوہروں کے نام کے ساتھ پکارا جائے۔ اور جانا جائے۔ جیسے ان کا اپنا کوئی وجود نہیں ہے۔ اپنی کوئی الگ شناخت یا پہچان نہیں ہے۔ اور نہ ہی کوئی کامیابی ہے۔

اداکارہ و سیاستدان جیا بچن حالیہ ردعمل نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ جب اس واقعہ کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، لوگوں نے اپنے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ، شوہر سے الگ بھی ان کی ایک مضبوط شناخت اور پہچان ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’وہ کسی بھی لحاظ سے غلط نہیں ہیں۔ جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ جیا بچن ہر وقت غصے میں رہتی ہیں اور بات بے بات ہرکسی پر غصہ نکالنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہیں۔

یاد رہے کہ بچن فیملی کے اندرونی تنازعات کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہو گئیں، جب ایشوریہ رائے نے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی حالیہ شادی میں ابھیشیک بچن سے الگ میڈیا کے سامنے پوز دیئے، جبکہ ابھیشیک سمیت بچن فیملی کے باقی تمام افراد ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔

india

Celebrities

entertainment

lifestyle