Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سستااور چھوٹا مگر کارآمد کچن آئٹم ”جائفل“ جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنا سکتا ہے

یہ ایک قسم کا قدرتی ایکسفولینٹ ہے
شائع 30 جولائ 2024 09:06am

یوں تو جلد کی خوبصورتی اور رنگت نکھارنے کے لیے کئی کچن آئٹمز مستعمل ہیں۔،جیسے دہی، بیسن اور دودھ کی بالائی وغیرہ۔ گرچہ ان تمام چیزوں کا استعمال ہر قسم کے ضمنی اثرات سے محفوط ہے۔ لیکن بعض اوقات ان کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے ہیں۔ اگراپنی اس فہرست میں باورچی خانے کے ایک اور آئٹم کو شامل کر لیاجائے تو مطلوبہ نتائج مل سکتے ہیں۔ اور وہ مصالحہ جات ہے ”جائفل“۔

جائفل ایک قسم کا قدرتی ایکسفولینٹ ہے، جو جلد کے مردہ خلیوں کو دور کر کے اس کی ساخت کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی جائفل جلد کے لیے حیرت انگیز فوائد دے سکتا ہے۔

کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتا ہے

آلو کھانے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، وزن بڑھے گا نہیں کم ہوگا

جائفل میں اینٹی بیکٹڑیل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو کیل مہاسوں کا سبب بننے والے بیکٹریا کو ختم کر سکتے ہیں۔ جائفل کو شہد یا دودھ میں ملا کرچہرے پر لگایا جائے تو کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکا جا سکتاہے۔

موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے

جائفل کو اگر ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر لگایا جائے تو یہ موئسچرائزر کا کام دے سکتا ہے ۔ جائفل کے اندر موجود قدرتی تیل جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔

چہرے سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے

اگر آپ کی جلد میں میلانن کی پیداوار بہت زیادہ ہے تو، جائفل کا استعمال اس پیداوار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جائفل قدرتی طور پر جلد کو صاف کرتا ہے، ہائپر پگمنٹیشن کو کم کرتا ہے اور جلد کی قدرتی چمک برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ جائفل کی اینٹی ایجنگ خصوصیات جلد کو سورج کی مضررساں شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

مردہ جلد سے نجات

جائفل میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔، جو نہ صرف جلد کو مردہ خلیوں سے نجات دلاتا ہے، بلکہ جلد کی رنگت کو بھی نکھارتا ہے۔ اسے شہد میں ملاکر اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔

جلن اور سوزش دور ہوتی ہے

جائفل میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات جلد کی سوزش کو کم کر سکتی ہے۔ اگر اسے دہی یا ایلوویرا کے ساتھ ملا کر لگایا جائے تو دانے اور جلن سے نجات ملتی ہے۔

دسترخوان

lifestyle

kitchen hacks