Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوکھی بیماری، خاتون کو ’الفاظ‘ کا ذائقہ محسوس ہونے لگا

اپنے نام کے علاوہ دیگر الفاظ اور ناموں کے ذائقے کا احساس ہوتا ہے، امریکی شہری کا دعویٰ
شائع 29 جولائ 2024 11:39pm
تصویر بشکریہ ڈیلی اسٹار
تصویر بشکریہ ڈیلی اسٹار

کیا کوئی تصور کر سکتا ہے کہ کھانوں کی طرح بولے جانے والے ’الفاظ‘ کے ذائقے کو بھی محفوظ کیا جا سکے؟

ایسا ہی کچھ ایک خاتون کے ساتھ ہوتا ہے جو ایک ایسی اعصابی بیماری کا شکار ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ الفاظ کا ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انوکھی بیماری نے ڈاکٹر کو پریشان کردیا، لیکن نوکرانی نے 10 سیکنڈ میں تشخیص کردی

ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس سے 30 سالہ سارہ گان کو synesthesia کے اعصاب کا مرض کیا ہے، جو کہ ایک ایسی حالت/ کرشمہ ہے جس میں دیکھے یا سنے جانے والے ’الفاظ‘ کے ذائقے کا احساس ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سارہ گان نے بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ کا نام جیکب کلیٹن ہے جن کا نام سن کر انہیں کاغذ کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔

سارہ کے مطابق جب وہ ’نیلا‘ لفظ سنتی یا دیکھتی ہیں تو انہیں اپنے منہ میں چاکلیٹ کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے اور کنکریٹ (Concrete) کا لفظ سننے کے بعد انہیں کوکیز کا ذائقہ منہ میں گھل جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سارہ 2 بچوں کی ماں ہے اور حیرت انگیز طور پر خاتون کو خود اپنے نام کا کوئی ذائقہ محسوس نہیں ہوتا۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ میں جسمانی طور پر الفاظ کا مزہ نہیں چکھ سکتی لیکن میں اپنے منہ کے ذائقے کا واضح طور پر تصور کر سکتی ہوں۔ اسی طرح لفظ گھڑی (Clock) سن کر مجھے دودھ کا ذائقہ آںے لگتا ہے۔

NEUROLOGICAL CONDITION

Rare condition

Sarah Gann

words taste like food